10 جون 2014 - 13:41
غاصب صہیونی ریاست، مہلک ہتھیاروں کا اعتراف

صہیونی ریاست نے ، اپنے مہلک ہتھیاروں کے بجٹ میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے پہلی بار ان ہتھیاروں کے رکھنے کا اعتراف کیا ہے ۔

ابنا: فلسطینی اخبار " القدس العربی " کی رپورٹ کےمطابق اسرائيلی حکام نے  اپنے آئندہ سال کے فوجی بجٹ میں 13 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں اضافے کا کچھ حصہ ، مخصوص فوجی سازو سامان یا مہلک ہتھیاروں سے مختص ہوگا ۔ اسرائیل کےایٹمی مسائل کے ماہر پروفیسر " افنیر کوھین " نے بھی کہا ہے کہ اسرائیل کے مجموعی بجٹ کی نسبت، مہلک ہتھیاروں کے بجٹ میں اضافہ ، امریکہ اور برطانیہ کے ایٹمی بجٹ سسٹم سے کہیں زیادہ ہے ۔  اسرائيلی ریڈیو نے بھی اس مسئلے کا ، جو عام طور پر خفیہ رکھا جاتا ہے ، انکشاف کرتے ہوئے  فوج  اور اسرائیل کی وزارت خزانہ کے درمیان شدید اختلاف کی خبر دی ہے ۔ صہیونی حکومت ہمیشہ سے این پی ٹی معاہدے میں شمولیت کا انکار کرتی آرہی ہے اور اپنی ایٹمی سرگرمیاں خفیہ رکھتی ہے۔   

.......

/169